کارپوریٹ چیلنج کپ،کلیئرپاتھ اور لوکریٹیو یو بی سپورٹس کی ٹیموں نے رائونڈ میچز جیت لیے

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ)کارپوریٹ چیلنج کپ کے تیسرے ایڈیشن میں مزید دو رائونڈ میچز کھیلے گئے جس میں کلیئرپاتھ اور لوکریٹیو یو بی سپورٹس کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لئے ۔ پہلے میچ میں کلیئرپاتھ کی ٹیم نے آڈیٹر جنرل پاکستان کی ٹیم کو 9 رنز سے شکست دی۔ کلیئر پاتھ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز بنائے۔ ارسلان حنیف 46 رنز بناکر نمایاں رہے، عاطف علی اور ارشاد حسین نے دو دو کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔ مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں آڈیٹر جنرل کی ٹیم 133 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ارشاد حسین نے 54 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ صابر مسیح نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

ارسلان حنیف کو شاندار بیٹنگ کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ دوسرے میچ میں لوکریٹیو یو بی سپورٹس کی ٹیم نے زیتون گروپ کی ٹیم کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔ٹیم زیتون نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 103 رنز بنائے۔ عرفات اکبر 20 رنز بناکر نمایاں رہے۔ سانول نذیر اور تحسین مرزا نے دو دو کھلاڑیوں کو آئو ٹ کیا

یو بی سپورٹس کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ فراز حسن 45 رنز بناکر نمایاں رہے۔عرفات اکبر اور سجاد حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ فراز حسن کو آل رائونڈ کارکردگی پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

کارپوریٹ چیلنج کپ میں رانڈ میچز کا سلسلہ اگلے ہفتے بھی جاری رہے گا۔اس موقع پر چیف آرگنائزر فہیم مختار بٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کارپوریٹ سیکٹر کی تمام ٹیموں کو کرکٹ کی بہترین سہولیات فراہم کررہے ہیں۔ پی سی بی کے پینل ایمپائر اور سکورر ٹورنامنٹ کی نگرانی کررہے ہیں تاکہ کھلاڑی معیاری کرکٹ کھیل سکیں۔

error: Content is protected !!