ایشین گیمز،پاکستان کو رگبی میچ میں افغانستان کے ہاتھوں شکست

جکارتہ(سپورٹس لنک رپورٹ)18 ویں ایشین گیمز میں کھیلے جارہے رگبی سیون ایونٹ میں افغانستان کی ٹیم نے بھی پاکستان کو15-7سے شکست دے کر کامیابی اپنے نام کرلی۔آج کھیلے گئے میچ سمیت ٹیم پاکستان نے اب تک چار میچز کھیلے ہیں جن میں سے تین میں اسے شکست عبرتناک شکستوں کامنا کرنا پڑا جبکہ پاکستان نے واحد میچ انڈنیشیاکے خلاف جیتا ہے۔ پاکستان رگبی سیون کے ایونٹ میں اگلا مقابلہ آج سہ پہرنویں سے بارہویں پوزیشن کے لئے یو اے ای کی ٹیم کے خلاف لڑے گی۔

error: Content is protected !!