لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان سپر لیگ تھری کے دوسرے ایلیمینیٹر میں کامران اکمل کی طوفانی اننگز نے پشاور زلمی کو کراچی کنگز کے خلاف 170 کے اسکور تک پہنچادیا۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی کی جانب سے آندرے فلیچر اور کامران اکمل اوپن کرنے آئے اور 107 رنز کی شاندار شراکت قائم کی۔کامران اکمل نے پی ایس ایل کی تاریخ کی تیز ترین نصف سنچری 17 گیندوں پر اسکور کی۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیوک رونکی کے پاس تھا۔واضح رہے کہ یہ میچ بارش کے باعث 16 اوورز تک محدود ہے۔