پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ،ہما کلب اسلام آباد کی شاندار جیت،خلیق الزمان کی ہیٹ ٹرک

13 ویں پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں ہما کلب اسلام آباد نے بھاری سکور کے ساتھ مسلم کلب چمن کے خلاف 0-5 گول سے پہلی کامیابی حاصل کرلی ہے۔ میچ کے دوران ہما کلب کے خلیق الزمان نے مسلم کلب کے خلاف تین گول کرکے اپنی پہلی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔

گذشتہ روز میونسپل سٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے گئے لیگ کے ایک اہم میچ میں وقفے تک ہماکلب کو مسلم کلب کے خلاف 0-2 گول سے برتری حاصل تھی اور دوسرے ہاف میں ہما کلب نے مزید تین گول کر کے مقابلے مقابلہ 0-5 گول سے جیت لیا۔

فاتح ٹیم کی جانب سے خلیق الزمان نے تین گول کر کے اپنی پہلی ہیٹ مکمل کی جبکہ سردار عباس اور مہان طور نے ایک، ایک گول کیا۔ مسلم کلب کے کھلاڑیوں نے مارجن کم کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن ناکام رہے۔

error: Content is protected !!