ضرورت پڑنے پر مصباح الحق میدان میں اترنے کیلئے تیار

دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ)قومی ٹیم کے سابق کپتان مصبا ح الحق کا کہنا ہے کہ جب ٹیم میں آپ کی جگہ لینے کیلئے کھلاڑی موجود ہوں تو یہ ضروری نہیں ہوتا کہ آپ کھیلیں گے یا نہیں،مصبا ح کا کہنا تھا کہ ہمارے لئے خوشی کی بات ہے کہ اوپنرز ایسا آغاز فراہم کررہے ہیں کہ میچ کا فیصلہ 6اوورز میں ہی ہوجاتا ہے ،انجری کے بارے میں مصباح الحق کا کہنا تھا کہ یہ ہیئر لائن فریکچر ہے اور اگر ٹیم کو ان کی ضرورت ہوئی تو وہ فائنل کھیلنے کا چانس لے سکتے ہیں تاہم ابھی ان کی جگہ کھیلنے والے لڑکے عمدہ پرفارم کر رہے ہیں۔

تعارف: newseditor