34ویں نیشنل گیمز; وومن ہاکی کے فائنل میں میں پاک آرمی اور واپڈا نے رسائی حاصل کر لی

 

کوئٹہ میں جاری 34ویں نیشنل گیمز میں وومن ہاکی کے فائنل میں میں پاک آرمی اور واپڈا نے رسائی حاصل کر لی

 

تفصیلات کے مطابق نیشنل گیمز میں 16مئی کو ایوب اسٹیڈیم میں وومن ہاکی کے سلسلے میں دو سیمی فائنل کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں پاک آرمی اور ہائرایجوکیشن کمیشن کے درمیان کھیلا گیا جس کی مہمان خصوصی اے ڈی سی کوئٹہ ثناء ماجبین تھیں پیلے ہاف میں آرمی کو دو صفر سے برتری

حاصل تھی دوسرے ہاف میں آرمی نے ایک گول کرکے میچ تین صفر سے جیت کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا آرمی کی جانب سے دائرہ خانم ساحل ملک تسکین کوثر نے ایک ایک گول سکور کئے دوسرے سیمی فائنل میں واپڈا اور پنجاب کے درمیان کھیلا گیا

واپڈا کی ٹیم نے شروع سے ہی پنجاب پر دباو بنائےرکھا اہم میچ ایک گول کے مقابلے میں چار گولز سے جیت کر فائنل کے لئے جگہ بنا لی واپڈا کی جانب سے سدرہ حکیم نے دو ماریہ صابر اور حمیرا لطیف نے ایک ایک گول سکور کیا

دوسرے میچ کے مہمان خصوصی ڈی جی سپورٹس بلوچستان درابکوچ تھے یاد رہے 33ویں نیشنل گیمز میں آرمی اور واپڈا نے فائنل کھیلا گیا تھا جس مءں واپڈا نے کامیابی حاصل کرکے گولڈ میڈل اہنے نام کیا تھا

تیسری پوزیشن کے لئے ہائرایجکوکیشن کمیشن اور پنجاب کے درمیان کھیلا جائےگا جبکہ۔فائنل میچ واہڈا اورآرمی کے درمیان 19مئی کو کھیلا جائے گا

 

error: Content is protected !!