حکومت سندھ لیاری میں فٹبال اور باکسنگ کے فروغ کیلئے کوششیں کر رہی ہے، مرتضیٰ وہاب

کراچی(اسپورٹس رپورٹر)حکومت سندھ کھیلوں کے فروغ کے لئے صوبہ بھر میں بالخصوص لیاری مین فٹبال اور باکسنگ کے فروغ کے لئے اپنی بھرپھر کوششیں کررہی ہے اس بات کا اظہار وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے علی محمد عمبرانی باکسنگ ایرینا کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ کمشنر کراچی اقبال میمن‘ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سینئر نائب صدر اصغر بلوچ‘اولمپک ایسو سی ایشن کے نائب صدر سید محفوظ الحق اور دیگر باکسنگ کی اعلیٰ شخصیات موجود تھیں

مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ حکومت سندھ لیاری میں خصوصی طور پر باکسنگ ایرینا اور فٹبال گراﺅنڈ کی تعمیر پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کو ہر وہ سہولت فراہم کرنے کی کوشش کررہی جس کی انہیں ضرورت ہے‘ اصغر بلوچ نے مرتضیٰ وہاب اور کمشنر کراچی اقبال میمن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں اور میری ایسوسی ایشن آپ دونوں کی شکر گزار ہے کہ آپ نے ہمارے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا۔ انشاءاللہ حکومت سندھ کے تعاون سے ہمارے کھلاڑی مزید بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ بعد ازاں مرتضیٰ وہاب سے کمشنر کراچی اقبال میمن‘ انجینئر محفوظ الحق اور اصغر بلوچ کے ہمراہ علی محمد قمبرانی باکسنگ ایرینا کا افتتاح کیا۔

error: Content is protected !!