کوالالمپور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سربراہ سید فیصل صالح حیات نے کہا ہے کہ ایشین فٹ بال فیڈریشن (ساف) کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا اور اس کے زیرانتظام ہونے والے تمام ایونٹس میں حصہ لیں گے۔
انہوں نے یہ بات کوالالمپور میں ہونے والے اے ایف سی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئےکہی۔اس موقع پر صدر اے ایف سی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شیخ سلمان نے ہمیشہ ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے پاکستان کی مدد کی ہے۔
فیصل صالح حیات نے کہا کہ اجلاس کے دوران ساف ریجن میں فٹبال کے فروغ کے لئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا گیاہے۔ ساف صدور کی میٹنگ میں اس ریجن میں فٹ بال ڈویلپمنٹ کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرنے والی مشکلات کی نشاندہی کی گئی اور ان کے ازالے کے لئے باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔