نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے آغاز سے قبل پاکستانی ٹیم کو بڑا جھٹکا

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور جارح مزاج مڈل آرڈر بلے باز اعظم خان دائیں گھٹنے اور پنڈلی کی تکلیف می مبتلا ہو گئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر اعظم خان دائیں گھٹنے اور کالف مسل کی تکلیف میں مبتلا۔
یہ تکلیف بدھ کے روز ٹریننگ سیشن کے دوران ہوئی ۔پی سی بی کی میڈیکل ٹیم اعظم خان کی دیکھ بھال کررہی ہے۔

اعظم خان کی نیوزی لینڈ کے خلاف میچوں میں شرکت کا فیصلہ میڈیکل رپورٹس کے نتائج کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

اعظم خان کو یہ تکلیف گزشتہ روز ٹریننگ سیشن کے دوران ہوئی تھی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی میڈیکل ٹیم بیٹر کی دیکھ بھال کر رہی ہے۔

اعظم خان کے میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور ان کی نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں شرکت کا حتمی فیصلہ میڈیکل رپورٹس آنے کے بعد ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا آج سے آغاز ہو رہا ہے جو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے اہم سیریز قرار دی جا رہی ہے۔

error: Content is protected !!