ٹریڈیشنل سپورٹس اینڈ گیمز پاکستان ایسوسی ایشن کے وفد کی گورنر پنجاب سے ملاقات

 

ٹریڈیشنل سپورٹس اینڈ گیمز پاکستان ایسوسی ایشن کے وفد کی گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے ملاقات۔

صدر ٹریڈیشنل سپورٹس اینڈ گیمز پاکستان ایسوسی ایشن نواب فرقان خان،صدر پنجاب ٹراڈیشنل سپورٹس اینڈ گیمز پاکستان ایسوسی ایشن ملک محمد شہباز اور سیکرٹری پاکستان دیسی کشتی فیڈریشن سجاد اعوان پہلوان نے وفد کی سربراہی  میں سینئر نائب صدر خالد رشید، شیر پاکستان طیب رضا اعوان پہلوان،

ہیڈ کوچ پاکستان ماس ریسلنگ فیڈریشن محمد راشد، میڈلسٹ محمد ابراہیم بیگ، شیر پنجاب بلال اعوان پہلوان، عالمی چیئمپن محمد سعد راجپورت، محمد سلیم پہلوان سمیت دیگر پہلوان شریک تھے۔ وفد نے گورنر پنجاب کو روایتی کھیلوں کے فروغ کے لئے مختلف تجاویز پیش کیں۔۔۔

گورنر پنجاب نے ان کی تجاویز کو وزیر کھیل کو فوری طور پر بھیجنے کی ہدایت دی۔۔۔۔ گلی ڈنڈا، کبڈی اور کشتی سمیت مختلف روایتی کھیل ہماری ثقافت کا حصہ ہیں…

دیسی کشتی ہمارے روایتی کھیل پاکستان کی پہچان ہیں اور ان کھیلوں سے وابستہ نوجوانوں نے عالمی سطح پر متعدد بار ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے۔گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن روائتی کھیل نوجوانوں میں برداشت،رواداری،

صبراور نظم و ضبط سمیت مختلف مثبت صلاحیتیں اجاگر کرتے ہیں۔۔۔۔ سپورٹس سے وابستہ افراد کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کرنا بہت ضروری ہے۔گورنر پنجاب تعلیمی اداروں میں نوجوانوں میں کھیلوں جیسی صحت مند سرگرمیوں کا فروغ بہت ضروری ہے۔گورنر پنجاب

 

 

error: Content is protected !!