اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام کامن ویلتھ گیمز کی کی تیاری کے سلسلہ میں مختلف کھیلوں کے کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ جاری ہیں۔ پاکستان کی پانچ رکنی قومی ویٹ لیفٹنگ ٹیم کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کرے گی ان کھلاڑیوں میں عبدالغفور 56 کلوگرام، طلحہ طالب 62 کلوگرام، ابو سفیان 69 کلوگرام اور محمد نوح دستگیر بٹ 105 کلوگرام کیٹگریز میں حصہ لیں گے جبکہ کوچنگ کے فرائض علی اسلم چوہدری اور محمد الیاس بٹ ہوں گے، کامن ویلتھ گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں قومی پہلوانوں کا تربیتی کیمپ لاہور میں جاری ہے کامن ویلتھ گیمز میں محمد بلال 57 کلوگرام، عبدالوہاب 65 کلوگرام، محمد اسدبٹ 74 کلوگرام، محمد انعام بٹ 88 کلوگرام، عمیر احمد 97 کلوگرام اور طیب رضا 125 کلوگرام میں حصہ لیں گے ان کھلاڑیوں کو کوچزاستاد محمد انور اور سہیل رشید تربیت دے رہے ہیں ہیں، پاکستانی عوام کو ویٹ لیفٹنگ اور ریسلنگ میں میڈلز کی زیادہ توقع ہوتی ہے، دیگر کھیلوں کے کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ بھی لاہور پشاور کراچی اور اسلام آباد میں جاری ہیں، کامن ویلتھ گیمز 4 سے 15 اپریل تک آسٹریلیا کے شہر گولڈ کوسٹ میں کھیلی جائے گی جس میں پاکستان دس کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لے گا جن اتھلیٹکس، باکسنگ، بیڈمنٹن، ہاکی، شوٹنگ، ٹیبل ٹینس، سکواش، سوئمنگ، ویٹ لیفٹنگ اور ریسلنگ شامل ہیں۔