آل خیبر پختونخواجو جیٹسوچمپئن شپ میں حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگئی

پشاور (سپورٹس رپورٹر)صوبائی دارالحکومت پشاور میں آل خیبر پختونخواجو جیٹسوچمپئن شپ شروع ہوگئی،حیات آباد سپورٹس میں منعقد ہ دو روزہ چمپئن شپ میں پشاور،کوہاٹ،مردان،سوات سمیت صوبے بھر سے سینئرزوجونیئر زکھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔چمپئن شپ کے افتتاحی تقریب کی مہمان خصوصی پی آئی خان کی ایم پی اے رابعہ بصری تھیں ،جبکہ انکے ہمراہ حیات آباد سپورٹس کمپلیکس کے ایڈمنسٹریٹر شاہ فیصل،صوبائی جو جیٹسوایسوسی ایشن کے سیکرٹری تحسین اللہ اور آرچری ایسوسی ایشن کے سیکرٹری وکوالیفائڈ کوچ سرفرازخان سمیت دیگر بھی موجو دتھے۔

ایم پی اے رابعہ بصری نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کھیلوںکوفروغ دیناپی ٹی آئی کے منشور کا حصہ ہے اور اللہ کے فضل سے حکومت نے خیبر پختونخوامیں کھیلوںکی ترقی کیلئے جس طرح کام کیااس کی مثال نہیں ملتی ،انہوںنے کہاکہ آج ان بچوں کو مارشل آرٹس جیسے مفید کھیل میں شاندار پرفارمنس کرتے ہوئے دیکھ کر بہت خوشی ہوئی اوراندازہ ہوگیاہے کہ انشاء اللہ یہی بچے مستقبل میں بڑے سٹارزبنیںگے بلکہ معاشرے کے بہترین افراد ہونگے جوج ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی میں اپنارول اداکرینگے،رابعہ بصری نے صوبائی جو جیٹسوایسوسی ایشن کے سیکرٹری تحسین اللہ اور انکی ٹیم کو ایک اچھے ٹورنامنٹ کے انعقاد پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ انشاء اللہ مستقبل میں بھی بچوں کی صلاحیتوں کونکھارنے کیلئے اس قسم کے مقابلے منعقد کرائینگے

تقریب سے سپورٹس کمپلیکس کے ایڈمنسٹریٹر شاہ فیصل ،سرفرازخان اور تحسین اللہ نے بھی خطاب کیا۔انہوںنے کہاکہ صوبائی حکومت اور ڈی جی سپورٹس اسفندیار خٹک کے بہت مشکور ہیں کہ انہوںنے پشاور بلکہ پورے صوبے میں کھیلوں کو صحیح معنوںمیں فروغ دیا اور یہی وجہ ہے کھلاڑیوں میں آگے بڑھنے کا جذبہ پیداہواہے۔واضح رہے کہ اس چمپئن شپ میں سینئرزاور جونیئرزکھلاڑیوں کے مابین مختلف ویٹ کٹیگریزمیں مقابلے منعقد ہونگے ۔

error: Content is protected !!