اپنی پرفارمنس سے خوش ہوں اور اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں،یاسر شاہ

مانچسٹر(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز لیگ سپنر شاہ جنہوں نے انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگز میں 4وکٹیں لیکر انگلش بیٹنگ لائن کو تباہ کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے نے تیسرے روز میچ کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اچھی پرفارمنس دی،

انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس کے لاک ڈائون کی وجہ سے ایک طویل عرصے بعد میچ کھیل رہے ہیں جس کی وجہ سے دوسرے روز اچھی بائولنگ نہیں کرسکا تاہم تیسرے روز پرفارمنس اچھی رہی جس کیلئے اللہ کا شکرگزار ہوں، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وکٹیں تو سب ہی اچھی تھیں تاہم کرس ووکس کو آئوٹ کرکے مزہ آیا۔

error: Content is protected !!