اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ) اسلام آباد یونائیٹڈ کے متعدد کھلاڑی پاکستان سپر لیگ تھری کا فائنل کھیلنے کراچی پہنچ گئے ہیں۔کراچی پہنچنے والے کھلاڑیوں میں کپتان مصباح الحق، آل راؤنڈر فہیم اشرف اور وقاص مقصود جبکہ غیر ملکی کھلاڑیوں میں لیوک رونکی،جے پی ڈومینی، سمت پٹیل، سیموئل بدری اور اسٹیون فن شامل ہیں۔ان کھلاڑیوں کو اب سخت سیکیورٹی میں ہوٹل لے جایا جائے گا۔ یاد رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ 25 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کی دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کے مدمقابل ہوگی۔گزشتہ روز ڈیرن سیمی کی کپتانی میں پشاور زلمی کے کھلاڑی بھی کراچی پہنچ گئے تھے۔