جونیئرہاکی ورلڈکپ کی تیاری کے لئے 29 کھلاڑیوں پر مشتمل تربیتی کیمپ کا اعلان

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے جونیئرہاکی ورلڈکپ کی تیاری کے لئے 29 کھلاڑیوں پر مشتمل تربیتی کیمپ کا اعلان کردیا،کیمپ کمانڈنٹ و ہیڈ کوچ قومی جونیئر ہاکی ٹیم اولمپین دانش کلیم کی زیرنگرانی تربیتی کیمپ 14 اکتوبر سے عبدالستار ایدھی ہاکی سٹیڈیم کراچی میں منعقد ہوگا


تفصیلات کے مطابق انڈیا کے شہر بھوبنیشور میں 24 نومبر تا 5 دسمبر منعقد ہونے والے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی قومی ہاکی ٹیم کی تیاری کے لئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے 29 رکنی قومی جونیئر تربیتی ہاکی کیمپ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام عبدالستار ایدھی ہاکی سٹیڈیم کراچی میں کیمپ کا آغاز 14 اکتوبر کو ہوگا۔ کھلاڑیوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ وقت مقررہ پر ہیڈ کوچ قومی جونیئر ہاکی ٹیم و کیمپ کمانڈنٹ اولمپین دانش کلیم کو رپورٹ کرینگے۔


کھلاڑیوں میں رانا وحید(واپڈا)، معین شکیل (واپڈا)، غضنفر علی (ماڑی پیٹرولیم)، وقار (گول کیپر،واپڈا)، عمیر ستار (ماڑی پیٹرولیم)، عقیل احمد (ماڑی پیٹرولیم)، عبداللہ اشتیاق (گول کیپر،ماڑی پیٹرولیم)، رومان خان (واپڈا)، محب اللہ (واپڈا)، مرتضی یعقوب (ماڑی پیٹرولیم)، حماد انجم (واپڈا)، حنان شاہد (نیشنل بینک)، شاہ زیب خان (سندھ)، محسن حسن (پنجاب)، سمیع اللہ خان (کسٹمز)، ارباز احمد (ماڑی پیٹرولیم)، رضوان علی (پی اے ایف)، علی عزیز (واپڈا)، عدیل لطیف (سوئی سدرن گیس)، عبدالمنان (سوئی سدرن گیس)، احتشام اسلم (ماڑی پیٹرولیم)، ابوذر (پنجاب)، محسن خان (پی اے ایف)، عامر دانش شاہ (آرمی)، عبدالرحمان (ماڑی پیٹرولیم)، حسن امین (پنجاب)، وقار علی ماڑی پیٹرولیم)، شاہ زیب خان (پنجاب) اور محمد بلاول (پنجاب) شامل ہیں۔ جبکہ اولمپین دانش کلیم ہیڈ کوچ / کیمپ کمانڈنٹ(کسٹمز)، کوچ مدثر علی خان(واپڈا)، کوچ ظہیر احمد بابر (سوئی سدرن گیس)، یڈیو انالسٹ سید ابوذر امراؤ (نیشنل بینک)۔ ڈاکٹر اسد عباس شاہ (لاہور) کیمپ میں اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں سرانجام دینگے۔


پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے قومی جونیئر ہاکی ٹیم کی تیاری کے لئے لگائے گئے تربیتی کیمپ میں شامل کھلاڑیوں کے متعلقہ محکمہ جات اور صوبہ جات کو مراسلے ارسال کردیئے گئے ہیں کہ وہ ڈیپارٹمنٹل این او سی، چھ ماہ معیاد کا پاسپورٹ،24 پاسپورٹ سائز فوٹوز اور دیگر متعلقہ کاغذات کھلاڑیوں کے ہمراہ کیمپ میں بھجوائیں۔

error: Content is protected !!