ثانیہ مرزا کیلئے بھارت کا انتہائی شاندار اعزاز

ممبئی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کے انتہائی شاندار کھلاڑی شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا سے پاکستانیوں کی محبت کی کوئی انتہا نہیں ہے تاہم بھارتی بھی انہیں اتنا ہی پیار کرتے ہیں اور گزشتہ روز بھارت میں انہیں انتہائی شاندار اعزاز سے نواز دیا گیاہے۔تفصیلات کے مطابق ثانیہ مرزا نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ انہیں گزشتہ روز دہلی میں ’زی فیئر پلے ایوارڈ ‘ سے نوازا گیا ہے اور یہ ایوارڈ ان کو بھارتی اداکارہ سمریتی رانی نے تقریب میں ثانیہ مرزا کو دیا۔اس موقع پر ثانیہ مرزا نے کالے رنگ کا اتنہائی خوبصورت لباس پہن رکھا تھا جس کے اس وقت سوشل میڈیا پر بھی چرچے ہیں ، اس لباس میں وہ انتہائی خوبصورت نظر آ رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر ثانیہ مرزا کو مبارک باد دی جارہی ہے۔

error: Content is protected !!