پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز،،ٹکٹوں کی برانچز پر فروخت کل سے

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے ٹکٹوں کی فروخت کوریئر سروس کی مقرر کردہ برانچز پر کل سے شروع ہوگی۔چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے بذریعہ ٹوئٹ شائقین کرکٹ کو آگاہ کیا کہ پاک ویسٹ انڈیز سیریز کے لئے ٹکٹس کل سے نجی کورئیر سروس کی مقرر کردہ شاخوں پر کل سے دستیاب ہوں گے۔ پاک ویسٹ انڈیز سیریز کے لئے جنرل انکلوژر کا ٹکٹ 500 روپے اور وی آئی پی انکلوژر کا ٹکٹ 6 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا۔میچ کے لئے 2 ہزار اور 4 ہزار روپے والے ٹکٹس کی فروخت بھی کل سے کورئیر سروس کی مقررہ برانچز پر شروع ہوگی۔نجم سیٹھی نے مزید بتایا کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کل شروع ہوئی اور 500، ایک ہزار اور 2 ہزار روپے میں دستیاب آن لائن ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگی اور تینوں میچز بالترتیب یکم 2 اور 3 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔

error: Content is protected !!