جویریہ خان نے نیا ریکارڈ قائم کردیا،،،پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند

کولمبو (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستانی ویمن ٹیم کی بلے باز جویریہ خان نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین نصف سنچری بنا کر نیا ملکی ریکارڈ قائم کر دیا، انہوں نے گزشتہ روز سری لنکا ویمن کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 33 گیندوں پر 8 چوکوں کی مدد سے نصف سنچری بنا کر یہ سنگ میل عبور کیا، انہوں نے 52 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔ جویریہ خان شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 52 رنز بنانے کے بعد کماری کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو ئیں۔

error: Content is protected !!