ریشبھ پنت ممبئی ہسپتال منتقل

کار حادثے میں زخمی ہونے والے بھارتی کرکٹر کو ممبئی کے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وکٹ کیپر بیٹر ریشبھ پنت کو اتر اکھنڈ کے شہر دہرہ دون کے نجی ہسپتال سے اب ممبئی کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں کرکٹر کا مزید علاج کیا جائے گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریشبھ پنت حادثے کے بعد سے دہرہ دون کے میکس ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں ان کی طبیعت میں بہتری آئی ہے اور اب کرکٹر کی فیملی کی رضامندی سے انہیں ممبئی کے لیلاوتی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ دہرہ دون کے ہسپتال میں ریشبھ پنت کو مکمل آرام نہیں مل رہا تھا

 

ہسپتال میں ان کے فینز اور دیگر شہری مسلسل ان کے وارڈ کی طرف رخ کررہے تھے جس وجہ سے طبی عملے کو بھی مسائل کا سامنا تھا، کرکٹر کے اہلخانہ کی تجویز پر انہیں ممبئی کے ہسپتال منتقل کیا گیا۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے بھارتی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت کار حادثے میں شدید زخمی ہوئے، ان کی گاڑی کو حادثہ ریاست اتر اکھنڈ سے نئی دلی آتے ہوئے پیش آیا، بھارتی وکٹ کیپر کی کار ہائی وے کی ریلنگ سے ٹکرائی اور اس میں آگ بھڑک اٹھی، آگ لگنے کے باعث گاڑی مکمل طور پر جل گئی۔

error: Content is protected !!