بال ٹمپرنگ،،سمتھ پریس کانفرنس میں زوروقطار رو پڑے

کینبرا(سپورٹس لنک رپورٹ)بال ٹمپرنگ اسکینڈل میں ایک سال کے لیے معطل ہونے والے آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ وطن واپس پہنچنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے زارو قطار روتے رہے۔سڈنی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسٹیون اسمتھ نے جنوبی افریقا کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں بال ٹیمپرنگ کا غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہوا ہو میری قیادت کی ناکامی ہے۔اسٹیون اسمتھ کا کہنا تھا کہ میں نے سنجیدہ غلطیاں کیں اور جس کے نتائج اب سامنے آ رہے ہیں۔

پریس کانفرنس کے دوران اسٹیون اسمتھ لمبی لمبی آہیں بھرتے رہے اور زارو قطار روتے رہے جس پر پیچھے کھڑے ان کے والد نے ان کے کاندھے پر تھپکی دیکر انہیں سہارا دینے کی کوشش کی۔اسٹیون اسمتھ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ وہ کرکٹ سے بہت محبت کرتے ہیں، مجھے نوجوانوں کا کرکٹ جیسے عظیم گیم کو کھیلنا اچھا لگتا ہے۔خیال رہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں آسٹریلوی کھلاڑی بینکرافٹ ٹھوس چیز کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر رہے تھے اور یہ منظر کیمرے کی آنکھ نے بھی محفوظ کر لیا تھا۔آئی سی سی نے اس واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ پر میچ فیس کا 100 فیصد جرمانہ اور ایک میچ کی پابندی عائد کر دی تھی جب کہ کیمرون بینکرافٹ پر بھی میچ فیس کا 75 فیصد جرمانہ عائد کیا تھا۔کرکٹ آسٹریلیا نے بھی فوری طور پر ایک دو رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی جس کے بعد اسٹیون اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر کو فوری طور پر وطن واپس طلب کر کے دونوں کھلاڑیوں پر ایک سال کی پابندی عائد کر دی تھی۔

تعارف: newseditor