کھتری پریمیٸر لیگ سیزن 2 ‘ بچھڑا واریئرز کی 104 رنز سے پہلی کامیابی ۔

 

 

کھتری پریمیٸر لیگ سیزن 2 ‘ فوذالحس کے 94 رنز اور حسین رفیع  کے 71 رنز سے بچھڑا واریئرز کی 104 رنز سے پہلی کامیابی ۔

بھیڈا ٹائیگرز 249 رنز کے جواب میں 9 وکٹوں پر  145 رنز بناسکی۔۔ فوز الحسن 94  رنز بناکر اور 1 وکٹ لے کر الحمید گارمنٹ مین آف دی میچ   قرارپاۓ۔

 

کراچی: (سپورٹس رپورٹر)  نوجوان  آل راونڈر فوز الحسن  کی شاندار 94 رنز اور 1 وکٹ جبکہ مسلم کھتری برادری ابھرتے ہوئے دراز قد با صلاحیت بیٹسمین حسین رفیع  71 ر نز کی عمدہ بیٹنگ  سے بچھڑا واریئر نے بھیڈا ٹائیگرز کو 104 رنز کے بھاری مارجن  سے  شکست دے کر کھتری پریمیٸر لیگ فلڈ لاٸیٹ ٹی۔20 سیزن2. 2023 میں 4 میچوں میں ناکامی کے بعد پہلی کامیابی حاصل کرلی۔ ۔

مہمان خصوصی یاسین ساگر نے اعزازی مہمانوں عدنان ارشادی اور شجاع الدین  کے ہمراہ فوذالحس  کو شاندار 94 رنز اور 1 وکٹ کی عمدہ کارکردگی پر ٹرافی کے ہمراہ الحمید گارمنٹ کی جانب مین آف دی کیش ایوارڈ 2 ہزار روہیۓ۔ جبکہ حسین رفیع کو جارحانہ 71 رنز بنانے پر شجاع الدین نے شیلڈ پیش کی،

اصغر علی شاہ کرکٹ اسٹیڈیم کی برقی قمقموں کی روشنی میں کھلے گئے ایونٹ کے 20 ویں میچ میں تماشائیوں اور دونوں فرنچائز ٹیموں کے سپورٹرز  کی موجوگی میں بچھڑا واریئر کے کپتان وقار دوا نہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اورز میں 4 وکٹوں کے نقصان رنز 254 رنز کا قابل ذکر مجموعہ اسکور نورڈ پر آویزاں کیا۔

کراچی کے باصلاحیت نوجوان اوپنر فوذالحس   نے انتہاٸ شاندار  اور دلکش اسٹروکس کھیلے اور 94 رنز کی شاندار باری میں 48 گیندوں کا سامنا کیا اور 10 خوبصورت چوکے 6  بلندوبالا چھکے  بھی شامل تھے حسین رفیع نے بھی عمدہ بیٹنگ اور 38 گیندوں پر 9 چوکوں اور 3 چھکوں کی بدولت  71 رنز اسکور دونوں کے درمیان 171 رنز کی انتہائ شاندار اور عمدہ شراکت بھی قائم ہوئ۔

کیئے۔ حمید زیر والا نے  17 گیندوں پر انتہائ جارحا نہ ناقابل شکست 38  رنز میں 5 فلک شگاف چھکے لگائے۔ہ میڈیم پیسر فہیم استاد بابا نے 3 کھلاڑیوں کو شکار کیا۔جوابی بیٹنگ میں 249 رنز کے بڑے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے بھیڈا ٹائیگرز کی ٹیم مقررہ 2 اوورز میں 9 وکٹوں کے خسارے  145 رنز تک محدود رہی۔

آل راونڈر فہیم استاد با نے 3 چوکے اور چھکے کی مدد سے 27 اور محمد وقاص نے بھی 3    چوکوں اور ایک چھکے کی بدولت 20 رنز بنائے۔ 23 اور احسن سو یجا نے 25 رنز کے عوض دو دو کھلاڑیوں کو پویلین واپسی کا پروانہ تھمایا۔

فوذالحس۔احسن سو بیجا اور حمید زیر والا  ے 1-1 کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ مزکورہ میچ کو امپاٸرز  رشید خان اور وسیم الدین نے سپر واٸز  کیا جبکہ آفیشل اسکور کی زمداردی طلحہ علوی نے نبھاٸ۔ آج بروز جمعہ 8 ستمبر کو سو نیجا سولجر کا مقابلہ ڈاور گلیڈی ایٹرز سے رات 10 بجے ہوگا۔

 

 

error: Content is protected !!