کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 204 رنز کا ہدف دیا ہے۔کراچی کے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور بابراعظم نے کیا جب کہ ویسٹ انڈیز کی جانب سے پہلا اوور سیموئیل بدری نے کرایا۔پاکستان کو پہلا نقصان پانچویں اوور میں ہوا جب بابراعظم ریاد ایمرٹ کی گیند پر 17 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔فخر زمان اچھی فارم میں دکھائی دیئے تاہم وہ 8 ویں اوور میں غیر ضروری رن بنانے کی کوشش میں رن آؤٹ ہو گئے، انہوں نے 24 گیندوں پر 39 رنز کی اننگز کھیلی۔فخر زمان اور بابر اعظم کے آؤٹ ہونے کے بعد حسین طلعت اور سرفراز احمد نے اننگز کو آگے بڑھا رہے ہیں۔قبل ازیں مہمان ویسٹ انڈین ٹیم کے کپتان جیسن محمد نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔