جاز گولف ٹورنامنٹ 2018 کااسلام آباد میں اختتام

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کے پریمیم گالف ایونٹ ’جاز گالف ٹورنامنٹ ‘اسلام آباد گالف کلب میں اختتام پزیر ہوگیا۔ ٹورنامنٹ کے فائنل مرحلے میں کمپنی کی اعلیٰ انتظامیہ اورجاز کے ممتاز کسٹمرز سے تعلق رکھنے والے امیچیور گالفرز نے شرکت کی۔یہ سا لانہ ٹورنامنٹ تین مراحل میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں منعقد کیا جاتاہے۔ جس میں ہر سال ملک کے مختلف کارپوریٹ اور بزنس سیکٹر سے تعلق رکھنے والے 400سے زائد امیچیور اور سیمی پروفیشنل گالفرز حصہ لیتے ہیں۔یہ ٹورنامنٹ پاکستان میں صحت بخش تفریح فراہم کرنے اور گالف کے کھیل کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
جاز کے بزنس سروسز ڈویژن کے وائس پریذیڈنٹ ، فیصل ستار نے اختتامی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا،’’ اس سال کا ٹورنامنٹ بہت کامیاب رہاہم اپنے معزز شرکاء ، کسٹمرز اور گالف سے لگائو رکھنے والے لوگوںکا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ہرسال اس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کا اضافہ ہو رہا ہے اور ملک کے امیچیور گالفرزکے لیے یہ ٹورنامنٹ نہایت اہمیت رکھتا ہے۔ـ”انہوں نے مزید بات کرتے کہا "جاز گالف ٹورنامنٹ 2018کے تمام فاتح کھلاڑیوں کومبارکباداور میں امید کرتا ہوں کہ اس کھیل سے لگائو رکھتے ہم اگلے سال پھر اس ٹورنامنٹ کا حصہ ہوں گے۔ ـ” مختلف کیٹگری میں کامیاب ہونے والے فاتح کھلاڑیوں میں جاز کی انتظامیہ کی جانب سے انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔ جاز گالف ٹورنامنٹ دس سال سے کمیونٹی میں صحت بخش اور زیادہ فعال طرز زندگی کو فروغ دینے کیلئے جاز کے کھیلوں کو سپورٹ کرنے کے عزم کی عکاسی کرتاہے ۔

تعارف: newseditor