سرفراز احمد کچن میں اہلیہ کا ہاتھ بٹانے لگے

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد بھی دورۂ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ مکمل کرنے کے بعد واپس گھر پہنچ کر اہلیہ کا کچن میں ہاتھ بٹانے لگے۔سرفراز احمد کی اہلیہ خوشبخت نے سرفراز احمد کی پاستہ بناتے ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی زینت بنائی۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اہلیہ نے لکھا کہ ’سرفراز کے گھر پر ہونے کے فوائد۔‘

شیئر کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سابق کپتان پاستہ اوون میں رکھتے ہیں اور  کہتے ہیں کہ اب یہ 20 منٹ بعد تیار ہوجائے گا۔

سابق کپتان کو کمال مہارت سے پاستہ بناتے دیکھ کر ان کے مداح حیران ہیں اور ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔کرکٹر شان مسعود نے لکھا کہ ’بنایا بھابھی نے اور مسٹر سیفی سارا کریڈٹ آپ لے رہے ہیں۔‘

error: Content is protected !!