پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا دوسرا میچ آج کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم دوسرا ٹی ٹوئنٹی جیت کر سیریز میں ناقابل شکست برتری حاصل کرنے جبکہ مہمان ٹیم حساب برابر کرنے کیلئے پر عزم ہے۔پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے اور فاتح اسکواڈ کو برقرار رکھا ہے۔پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 143 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کررکھی ہے۔دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لئے شائقین کی نیشنل اسٹیڈیم آمد  کا سلسلہ جاری ہے۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں دونوں ٹیمیں شام ساڑھے 7 بجے مدمقابل ہوں گی۔ نیشنل اسٹیڈیم کی جانب آنے والے تمام راستے بند کر دیے گئے جب کہ سیکیورٹی فورسز کے تازہ دم دستے تعینات ہیں۔

 

تعارف: newseditor