ویسٹ انڈیز کو وائٹ واش کرنے کے بعد سرفراز کا بڑا بیان سامنے آگیا


کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ گرین شرٹس ہر ٹیم سے مقابلے کے لیے تیار ہیں۔سرفراز احمد نے کہا کہ کراچی والوں نے دل جیت لیے، سیریز کامیاب بنانے پر ہر فرد کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں نے اچھا پرفارم کیا، یہ کہنا غلط ہے کہ ویسٹ انڈیز کی بی ٹیم آئی تھی، ویسٹ انڈیز کے آٹھ لڑکے پچھلی سیریزکھیلے ہوئے تھے، ٹیم کی کارکردگی میرے لیے تسلی بخش ہے۔سرفراز نے کہا کہا نئے لڑکوں کوموقع دیا،انہوں نے اسکا بھرپور فائدہ اٹھایا، نوجوان لڑکوں کی پرفارمنس بہت اچھی ہے، سلیکشن کمیٹی کو کریڈیٹ جاتا ہے۔کپتان نے کہا کہ بہت وقت کے بعد کراچی میں انٹرنیشنل میچ کھیلا بہت مزہ آیا، آئندہ مشکل ٹوور ہے جس کی تیاری کریں گے۔سرفراز نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی کی میچ فیس نیشنل اسٹیڈیم کے گراؤنڈ اسٹاف کے نام کرنے کا اعلان بھی کیا۔دوسری جانب سیریز کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز پانے والے بیٹسمین بابر اعظم نے کہا کہ ان کا پلان یہی تھا کہ مین آف دی سیریز بنیں۔انہوں نے کہا کہ ٹیم میں شامل سینئر کھلاڑی اچھی رہمنائی کرتے ہیں۔تیسرے میچ کے مین آف دی میچ فخر زمان کا کہنا ہے کہ کوچ اور کپتان کی ان کےلیے یہی ہدایت ہوتی ہے کہ جیسا چاہوں کھیلوں۔

تعارف: newseditor