ڈیوڈ ویزا لاہور قلندرز کے ”مرشد”

لاہور قلندرز کے آل رائونڈر ڈیوڈ ویزا نے کہا ہے کہ لاہور قلندرز کی ٹیم کا حصہ رہنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے، ٹیم میں مجھے "مرشد” کہہ کر بلایا جاتا ہے۔آل رانڈر ڈیوڈ ویزا نے کہا کہ لاہور قلندرز کی جانب سے مجھے موقع دیا گیا اور سپورٹ کیا گیا ہے تاکہ میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کر سکوں، میں لاہور قلندرز کے ساتھ وقت گزار کر لطف اندوز ہوتا ہوں۔

 

 

 

انہوں نے کہا کہ قذافی سٹیڈیم لاہور میں مجھے جتنا سراہا جاتا ہے اس سے لگتا ہے کہ میں لاہور کا گود لیا بیٹا ہوں، یہاں کی فین سپورٹ شاندار ہے، کہیں اور ایسا نہیں ہے، یہ میرے لیے خاص چیز ہے، مجھے مرشد کہہ کر پکارا جاتا ہے اور یہ سب میری لیے بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ڈیوڈ نے کہا کہ شاہین آفریدی شاندار کپتان ہیں، شروع میں لوگوں نے کہا وہ نوجوان ہیں مشکل ہوگی مگر شاہین کو کھیل کی بڑی سمجھ بوجھ ہے، بروقت فیصلے کرنے کی صلاحیت ہے، وہ پرسکون رہتے ہیں اور کھیل سے لطف اندوز ہوتے ہیں

 

 

میں سمجھتا ہوں کہ شاہین میں لمبے عرصے تک کپتان رہنے کی صلاحیت ہے۔ڈیوڈ ویزا کا ماننا ہے کہ پاکستان سپر لیگ میں مقامی ٹیلنٹ بے حد ہے، بیٹرز ہوں یا بالرز، نوجوان کھلاڑی سامنے آتے رہتے ہیں، ایسے بالرز بھی ہیں جو 90 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے بالنگ کرتے ہیں، ہماری ٹیم بڑی متوازن ہے، مومینٹم برقرار رکھتے ہیں تو ہم پھر ٹرافی اٹھا سکتے ہیں ،لاہور قلندرز کا پلیئرز ڈیولپمنٹ پروگرام بھی نوجوانوں کو سامنے لارہا ہے، مقامی کھلاڑیوں نے پی ایس ایل کو مضبوط لیگ بنایا ہے۔

error: Content is protected !!