لاہور: (سپورٹس لنک رپورٹ) ٹی ٹوئنٹی کے بعد اب ٹیسٹ کرکٹ کی باری، آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے قومی کرکٹرز کا فٹنس ٹیسٹ 9 اور 10 اپریل کونیشنل اکیڈمی لاہور میں لیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی کا ہنگامہ ختم ہونے کے بعد اب ٹیسٹ کرکٹ کی باری آگئی ہے۔ قومی ٹیم آئندہ ماہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کا دورہ کرے گی۔ بڑے مقابلوں سے پہلے شاہینوں کی فٹنس کا جائزہ لیا جائے گا۔ قومی کرکٹرز کا فٹنس ٹیسٹ 9 اور 10 اپریل کونیشنل اکیڈمی لاہور میں ہوگا۔فٹنس ٹیسٹ کے لیے 25 متوقع کرکٹرز کا اعلان ایک دو روز میں کیا جائےگا۔ گرین شرٹس 11 مئی کو آئرلینڈ کیخلاف اولین ٹیسٹ کھیلیں گے۔ اس کے بعد سرفراز الیون 24 مئی سے انگلینڈ کے ساتھ 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔