ایچ بی ایل پی ایس ایل کے پلیئر ڈرافٹ کے ِپک آرڈر کو حتمی شکل دے دی گئی

 

ایچ بی ایل پی ایس ایل کے پلیئر ڈرافٹ کے ِپک آرڈر کو حتمی شکل دے دی گئی

لاہور 20 نومبر، 2023:ء

ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کے ڈرافٹ کے لیے پک آرڈر کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2024 پلیئر ڈرافٹ میں پہلا انتخاب کرے گی۔

کراچی کنگز اور دو بار کی چیمپئن اسلام آباد دوسرے اور تیسرے نمبر پر کھلاڑی ِپک کریں گی جبکہ چوتھی اور پانچویں ِپک پشاور زلمی اور گزشتہ ایونٹ کی رنرزاپ ملتان سلطان کی ہوگی۔ پچھلے دو ایڈیشنز کی چیمپئن لاہور قلندرز سب سے آخرمیں کھلاڑی ُچنے گی۔

پلاٹینم کے پہلے راؤنڈ کے لیے سلیکشن آرڈر کا تعین پچھلے سیزن کی سٹینڈنگ کے الٹا ترتیب سے ہوتا ہے۔ پک آرڈر کو مزید منصفانہ بنانے کے لیے، ایک مختلف فرنچائز ہر کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ میں پہلی پک کرے گی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پلاٹینم پک شروع کرے گی، کراچی کنگز کا پہلا ڈائمنڈ پک ہوگا، پشاور زلمی کا پہلا گولڈ پک ہوگا، سلور کیٹیگری میں پہلا پک ملتان سلطانز کرے گا، اسلام آباد یونائیٹڈ ایمرجنگ کیٹیگری میں پہلا کھلاڑی منتخب کرے گا اور لاہور قلندرز کے پاس پہلا سپلیمنٹری پک ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ اس سے قبل غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے رجسٹریشن ونڈو کھول چکا ہے۔ فلیگ شپ ایونٹ 8 فروری سے 24 مارچ 2024 تک شیڈول ہے۔

فرنچائزز اب ریٹینشن کو حتمی شکل دینے سے پہلے کھلاڑیوں کے لیے ریلیگیشن کی درخواستیں جمع کرائیں گی۔ ریلیگیشن کی درخواستوں کے بعد، تمام ٹیموں کو کھلاڑیوں کی بنیادی کیٹیگری سے میچ کرنے کا موقع ملے گا۔ اگر کھلاڑی کی بنیادی کیٹیگری میچ نہیں ہوتی، تو انہیں ان کے بنیادی کیٹیگری سے نیچے والے کیٹیگری میں بھیجا جا سکتا ہے۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کا ڈرافٹ دسمبر کے وسط میں، نیشنل ٹی ٹونٹی کے اختتام کے فوراً بعد ہونا ہے۔

 

 

error: Content is protected !!