سرفرازاحمد کا ایسا ریکارڈ جس سے آپ ناواقف ہیں


لاہور: (سپورٹس لنک رپورٹ) سرفراز احمد کی کپتانی میں پاکستان کا ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسری بار کلین سویپ کیا۔ سرفراز لگاتار سات ٹی ٹونٹی سیریز جیتنے والے دنیا کے پہلے کپتان بن گئے۔سرفراز کی قیادت میں شاہینوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسری بار کلین سویپ کیا۔ قومی ٹیم نے 2016 ء میں کالی آندھی کو تین صفر سے ہرایا تھا۔گرین شرٹس 2016ء میں انگلینڈ سے بھی سیریز جیتے تھے ، سرفراز الیون نے 2017ء میں سری لنکا کو دھول چٹائی،قذافی اسٹیڈیم میں ورلڈ الیون کو ٹھکانے لگایا۔ چیمپئنز کی چیمپئنز ٹیم نے رواں سال نیوزی لینڈ کے خلاف دو ایک سے کامیابی حاصل کی۔ سرفراز کی قیادت میں شاہین تیسری بار کیربیئنز سے ٹی ٹونٹی سیریز جیتے ہیں۔کپتان سرفراز احمد نے اس کارکردگی پر بابر اعظم، فہیم اشرف اور فخرزمان سمیت نوجوان کھلاڑیوں کی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ کارکردگی میں تسلسل کا سبب پچھلی فتح بھلا کر اگلے میچ کے لئے سوچنا ہے۔

تعارف: newseditor