کوئی میچ یا لیگ انسانی جانوں سے زیادہ قیمتی نہیں، صدر فیفا

زیورخ (سپورٹس لنک رپوٹ) فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے صدر نے کورونا وائرس کی وجہ سے فٹبال میچز کے دوبارہ انعقاد کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی لیگ انسانی جانوں سے زیادہ قیمتی اور ضروری نہیں۔ایک بیان میں فیفا کے صدر نے فیفا کے 211 ممبر ایسوسی ایشن کو کہا ہے کہ ایسا کرنا غیر ذمہ دارانہ ہوگا۔ ہماری پہلی ترجیح اور اصول لوگوں کی صحت ہے۔

ہم چاہتے ہیں کہ سب اس پر عمل کریں۔انہوںنے کہاکہ دنیا میں ہر کسی کو پتا ہونا چاہیے کوئی بھی میچ، لیگ یا پھر کوئی بھی مقابلہ انسانی زندگی سے زیادہ ضروری نہیں۔ زبردستی میچز شروع کرانا غیر ذمہ دارانہ اقدام ہوگا۔ اگر حالات مکمل طور پر صحیح ہونے کے لئے انتظار کرنا پڑے تو ہمیں کرنا چاہیے، جو کہ خطرہ لینے سے بہتر ہے۔واضح رہے کورونا وائرس کے باعث فٹبال کے بڑے مقابلوں سمیت دیگر کھیلوں کے مقابلے بھی منسوخ کر دئیے گئے ہیں۔

error: Content is protected !!