علیم ڈار نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا،،،پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند کردیئے

دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ امپائر علیم ڈار سب سے زیادہ انٹرنیشنل میچوں میں امپائرنگ کا فریضہ انجام دینے والے دنیا کے پہلے آئی سی سی ایلیٹ آفیشل بن گئے ہیں۔

علیم ڈار اب تک 350 انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کا سنگ میل عبور کر چکے ہیں۔

علیم ڈار کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ساڑھے تین سو میچوں میں امہائرنگ کا سنگ میل عبور کرنا ایک اعزاز کی بات ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے پر آئی سی سی، پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستانی عوام کا شکر گزار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ آج جس مقام پر ہوں پاکستان کی وجہ سے ہوں، مستقبل میں بھی کوشش ہو گی کہ اسی طرح ملک کا نام روشن کروں۔

خیال رہے کہ علیم ڈار مسلسل تین سال آئی سی سی کے بہترین امپائر کا اعزاز بھی حاصل کر چکے ہیں۔

علیم ڈار کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں ستارہ امتیاز اور پرائڈ آف پرفارمنس کے اعزازات سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

تعارف: newseditor