یورپا فٹبال لیگ :آرسنل نے ماسکو کلب کو ہرا دیا

ماسکو (سپورٹس لنک رپورٹ) یورپا فٹبال لیگ کے میچ میں ٹیم آرسنل نے ماسکو کلب کو یکطرفہ مقابلے کے بعد چار ایک سے ہرا دیا ہے۔ یورپا لیگ کے دلچسپ مقابلے میں آرسنل اور ماسکو کلب ان ایکشن ہوئیں۔ٹیم آرسنل کی شاندار پرفارمنس اس میچ میں بھی جاری رہی، 9 ویں منٹ میں ہی پہلا گول داغ دیا، حریف ٹیم نے کم بیک کیا اور 15ویں منٹ میں فری کِک پر گول داغ کر مقابلہ برابر کر دیا۔آرسنل نے پریشر نہ لیتے ہوئے اچھی پرفارمنس جاری رکھی، انہوں نے وقفے وقفے سے مزید تین بار گیند کو جال میں پہنچایا، ماسکو کا سکور ایک گول سے آگے نہ بڑھ سکا۔

تعارف: newseditor