پاکستان سپورٹس بورڈ کوچنگ سنٹر پشاور کے ایمپلائز یونین کے انتخابات 29 اکتوبر کو ہونگے

پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپورٹس بورڈ کوچنگ سنٹر پشاور کے ایمپلائز یونین کے انتخابات 29 اکتوبر کو ہونگے جس میں دو ایمپلائز یونین کے عہدیداران کے مابین مقابلہ ہوگا 275 ملازمین اٹھارہ افراد پر مشتمل اپنی کابینہ کا انتخاب کرینگے ۔ ورکرز گروپ اور قائد مزدور گروپ کے مابین کانٹے کا مقابلہ ہے

پی ایس بی کوچنگ سنٹر پشاور میں بتیس ملازمین اپنے ووٹ کا استعمال کرینگے جس کیلئے انتظامات مکمل کئے گئے ہیں ۔ این آئی آر سی کی ٹیم انتخابات کیلئے انتیس اکتوبر کو پشاور آئے گی اور انتخابات کی نگرانی کرے گی ۔ انتخابات صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک جاری رہینگے ۔ پشاور سے انتخاب میں حصہ لینے کیلئے نائب صدر کے عہدے پر ورکرز گروپ کے نثار محمد خان اور قائد مزدور گروپ کے راحت علی خان کے مابین مقابلہ ہوگا۔ ۔۔

error: Content is protected !!