ڈیوس کپ ایشیاء اوشیانا گروپ ون ، ازبکستان نے پاکستان کو شکست دیدی


اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ) ڈیوس کپ اوشیانا گروپ ون ٹائی میں ازبکستان نے پاکستان کو3-1سے شکست دے کر کامیابی اپنے نام کر لی۔ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے گراس کورٹ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں ازبکستان کے اسٹومن نے پاکستان نمبر ون عقیل خان کو 2-0 سے ہرادیا، ازبکستان کے اسٹومن نے پہلے سیٹ میں 6-1 سے کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرے سیٹ میں ر6-3 سے شکست دے کر کامیابی اپنے نام کر لی۔ اور پاکستانی کھلاڑی اپنے ہوم گراونڈ پر ڈیوس کپ ٹائی ہارنے کے بعد ڈیوس کپ ورلڈ گروپ میں جانے سے بھی محروم ہو گئے۔پاکستان کو ازبکستان کے ہاتھوں 3-1سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ واضع رہے کہ گذشتہ روز اسٹومن کے خلاف کھیلتے ہوئے ہی اعصام الحق نے انجری کے باعث میچ چھوڑ دیا تھا۔ جبکہ عقیل خان نے اپنے پہلے میچ میں کامیابی حاصل کی۔ آج ریوس سنگلز میں عقیل خان اسٹومن سے ہار گئے۔ اسی طرح ڈبلز میں بھی پاکستانی کھلاڑیوں عقیل خان اور اعصام الحق کو شکست کا سامنا کر نا پڑا۔

تعارف: newseditor