کینیڈا کی جونیئر آئس ہاکی ٹیم کے 14کھلاڑی حادثے میں ہلاک

ٹورنٹو(سپورٹس لنک رپورٹ)کینیڈا میں قومی جونیئر آئس ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں سے بھری بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 14 کھلاڑی ہلاک ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق سسکا توان صوبے کے شمالی علاقے ہمبولڈ برونسک میں پیش آنے والے حادثے میں کینیڈین ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں سمیت 14 افراد ہلاک ہوگئے۔ حکام نے یہ نہیں بتایا کہ ہلاک شدگان میں کھلاڑیوں اور ان کے کوچز کی تعداد کتنی ہے۔پولیس کے مطابق کنیڈا کی قومی ہاکی ٹیم کی بس ایک ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت 14 افراد ہلاک ہوگئے۔ بس میں آئس ہاکی ٹیم اور عملے کے 28 افراد سوار تھے جو میچ کھیلنے کے لئے جارہے تھے کہ حادثہ پیش آگیا۔ پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

error: Content is protected !!