پشاور( سپورٹس لنک رپورٹ)ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام صوبہ بھر میں جاری انڈر23گیمز کے سلسلے میں منعقدہ پشاور ریجن میں مردوں کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے جس میں ڈسٹرکٹ پشاور نے پہلی پوزیشن حاصل کی،ڈسٹرکٹ نوشہرہ نے دوسری اور چارسدہ تیسرے نمبر پر رہی اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل سپورٹس جنید خان نے انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ ڈائریکٹر سپورٹس سید ثقلین شاہ سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔پشاور ڈویژن کے انڈر23گیمز کے سلسلے میں مردوں کے مابین منعقدہ انٹر ڈسٹرکٹ مقابلے اختتام پذیر ہوگئے ،جس میں پشاور کے کھلاڑیوں نے شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کرکے چمپئن ٹرافی اپنے نام کرلی جبکہ نوشہرہ کے کھلاڑی دوسری پوزیشن لینے میں کامیاب ہوگئے، پشاور نے اتھلیٹکس،والی بال،ہاکی،بیڈمنٹن،ٹیبل ٹینس،کبڈی ،باسکٹ بال ،کراٹے اور جمناسٹک،کشتی،ٹینس،سکواش کے مقابلوں میں نمایاں برتری حاصل کرلی۔اس سے قبل گزشتہ روز پشاور کے قیوم سپورٹس کمپلیکس میں واقع لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم میں پشاور ڈویژن انٹر ڈسٹرکٹ انڈر23گیمز میں مردوں کے مقابلوں کا باقاعدہ آغا زہوگیا
افتتاحی تقریب میں موقع پر ڈسٹرکٹ پشاور،نوشہرہ اور چارسدہ کے کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ کیا،تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ تاشفین حیدر تھے جبکہ ان کے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخواجنیدخان ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر پشاور جمشید خان بلوچ ،ڈائریکٹر سپورٹس آپریشنزسید ثقلین شاہ‘ڈی ایس او چارسدہ تحسین اللہ خان ‘ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ نعمت اللہ خان سمیت مختلف اضلاع کے ڈی ایس اوزاورصوبائی کھیلوں کی ایسوسی ایشنزکے عہدیداربھی کثیر تعدادمیں موجود تھے۔تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے ڈی جی سپورٹس جنیدخان نے کہاکہ خیبر پختونخوامیں کھیلوں کا فروغ مشن ہے ‘قلیل مدت میں پشاور سمیت صوبے بھر میں نہ صرف کھیلوں کے میدان آبادکردیئے بلکہ نئے اور جونیئر کھلاڑیوں کو آگے آنے کیلئے کھیلوں کے سامان اور دیگر مواقع فراہم کئے ہیں ‘ سینئر اور قومی وبین الاقوامی سطح کے مقابلوں میں صوبے اور ملک کیلئے خدمات انجام دیئے والے کھلاڑیوں کی بھی بھر پور حوصلہ آفزائی کی جارہی ہے ۔
کھیلوں کے ساتھ پڑھائی میں پوزیشن ہولڈر کھلاڑیوں کو تعلیمی سکالر شپ دینے کا سلسلہ شروع کردیاہے جس کے بہتر نتائج آئینگے،جنید خان نے بتایاکہ قائداعظم گیمزمیں میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کو کیش انعامات دئیے گئے ہیں جبکہ پشاور میں بین الصوبائی گیمز کا کامیاب انعقاد کیا گیااور کوئٹہ میں ہونے والے نیشنل گیمز کیلئے بھی خیبر پختونخواکے باصلاحیت کھلاڑیوں پر ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔واضح رہے کہ پشاور ڈویژن کے انٹر ڈسٹرکٹ انڈر23گیمزمیں پشاور ،نوشہرہ اور چارسدہ کے مرد کھلاڑیوں کے مابین ووشو،کراٹے،تائیکوانڈو،جمناسٹک،فٹ بال ،ہاکی،اتھلیٹیکس،ہینڈ بال،والی بال،رسہ کشی،ٹیبل ٹینس،بیڈمنٹن،ٹینس ،ویٹ لفٹنگ،فل باڈی کنٹکٹ کراٹے،آرچری،سکواش اور دیگر کھیلوں کے مقابلے ہونگے جن کھلاڑیوں نے ان گیمزمیں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا انہیں کھلاڑیوں پر مشتمل پشاور ڈویژن کی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گیجو 28سے30اپریل تک منعقد ہونیوالے انٹر ڈویژنل انڈر23گیمز میں اپنے ڈویژن کی نمائندگی کرینگے ۔
۔محکمہ کھیل خیبر پختونخواکے زیر اہتمام پشاور میں کھیلے جانیوالے انڈر23گیمز کے سلسلے میں پشاور ڈویژن کے مقابلوں میں میزبان پشاور سمیت نوشہرہ اور چارسدہ کی ٹیموں نے حصہ لیا،گیمز کے دوسرے اور آخر ی روز کھیلے گئے اتھلیٹکس میں پشاور نے 52پوائنٹس کیساتھ پہلی،نوشہرہ نے 2پوائنٹس کیساتھ دوسری اور چارسدہ نے 18پوائنٹس لیکر تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ 800میٹر کے دوڑ میں پشاور کے عدنان نے گولڈاورمحمد آصف نے سلور میڈل اپنے نام کیاجبکہ چارسدہ کے راشد نے براؤنزمیڈل جیتا،400میٹر کے ریس میں پشاور کے بلال پہلے عدنان دوسرے اور چارسدہ کے عمرا ن تیسرے نمبر پر رہے ،جیولن میں نوشہرہ کے شہاب خان نے گولڈ،چارسدہ کے ابوذر نے سلور اور پشاور کے فرازاحمد نے براؤنزمیڈل حاصل کیا،لانگ جمپ کے مقابلے میں پشاور کے واجد پہلے نمبر پر رہے جبکہ نوشہرہ کے منصف دوسرے اور نوشہرہ کے ہلال تیسرے نمبر پر رہے ،شارٹ پٹ کے ایونٹ میں نوشہرہ کے رحیم نے سونے اور محمد بلال نے چاندی اور چارسدہ کے بسم اللہ جان نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا،پی ایس بی کوچنگ سینٹر کے جمنازیم میں منعقدہ باسکٹ بال کے ایک سخت مقابلے میں چارسدہ کی ٹیم کو 84-49پوائنٹس کیساتھ شکست دیکر چمپئن ٹرافی پر قبضہ جمالیا،پشاور کی جانب سے یحیٰ ،فرقان،وھاب اور فیصل نے بہترین کھیل پیش کیا اسی طرح چارسدہ کیطرف سے عمیر ،زریاب اور علی شیر نے پوائنٹس حاصل کئے،میچ میں صوبائی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر فقیر محمد اور نائب صدرراج میر خا ن نے ایمپائرنگ کے فرائض انجام دیئے ۔ہاکی کے ایونٹ میں پشاور نے نوشہرہ ڈسٹرکٹ کو5-3سے ہراکر ٹرافی جیت لی،پشاور کی جانب سے وہاب نے دو جبکہ ذیشان ،ارسلان اور جبران نے ایک ایک گول کیا،رسہ کشی کے مقابلے میں چارسدہ ڈسٹرکٹ نے پشاور کو بری طرح ہراکر ان سے چمپئن ٹرافی جیت لی
والی بال کے فائنل میچ میں پشاور کی ٹیم نے نوشہرہ 25-21,25-23اور25-19سے شکست دیدی ،جوڈوکے مقابلوں میں نوشہرہ کے کھلاڑیوں نے کامیابی حاصل کی اورپشاور دوسرے نمبر پر رہے ،کشتی کے فائنل ایونٹ میں پشاور نے گولڈ میڈل جبکہ نوشرہ نے سلور میڈل حاصل کیا،اسی طرح بیڈمنٹن کے کھلاڑیوں نے فائنل میچ میں چارسدہ کو کلین سویپ شکست دیدی۔جمناسٹک مقابلوں کے فائنل میں بھی پشاور نے فاتح ہونے کا اعزازاپنے نام کیااور نوشہرہ دسری پوزیشن پر حاصل رہی،ٹینس کے ایونٹ میں بھی پشاور کے کھلاڑی فاتح رہے اور نوشہرہ ڈسٹرکٹ دوسری پر رہی ،سکواش کا ایونٹ بھی پشاور نے جیت لیااور چارسدہ کے کھلاڑی دوسر ی پوزیشن پر رہے ،جبکہ کراٹے کے فائنل میچ میں بھی پشاور ڈسٹرکٹ کے کھلاڑیوں نے شاندارکاکردگی کا مظاہرہ کرکے چمپئن ٹرافی اپنے نام کرلی
جبکہ نوشہرہ ڈکٹ دوسرے نمبر پر رہے ۔انٹر ڈسٹرکٹ انڈر23گیمزکا ٹیبل ٹینس مقابلے پشاور نے جیت لئے ،قیوم سٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے انڈڑ23گیمز کے سلسلے میں سیمی فائنل میچ میں چارسدہ کی ٹیم نے نوشہرہ کو 3-0سے شکست دیکر فائنل میچ پہنچ گئی جبکہ فائنل میچ میں پشاور ڈسٹرکٹ نے چارسدہ ڈسٹرکٹ کو3-0سے ہراکر چمپئن ٹرافی اپنے نام کرلی ،پشاور کے شایان نے چارسدہ کے سلما ن کو 3-0سے ہرایا،اسی طرح پشاور کے ڈاکٹرزبیرخواجہ نے چارسدہ کے ابراہیم اور ابصار نے چارسدہ کے شاہ سید کو شکست دی۔آخر میں بلیو ایس ایس پی کے چیف ایگزیکٹیواورصوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے نائب صدر انجینئر خان زیب خان پوزیشن لینے والے کھلاڑیو ں کو ٹرافیاں دیں۔