اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)کامن ویلتھ گیمزکے ہاکی ایونٹ میں پاکستان اپنا لیگ کا آخری میچ ملائیشیا کے خلاف کے خلاف بدھ کو آسٹریلیا میں کھیلے گا۔ تفصیلات کے مطابق کامن ویلتھ گیمز میں ہاکی کے ایونٹ میں دس ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا۔ پاکستان کو گروپ بی میں روایتی حریف بھارت، انگلینڈ، ملائیشیا اور ویلز کے ساتھ رکھا گیا ہے گروپ اے میں دفاعی چیمپئن و میزبان آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، کینیڈا اور سکاؤٹ لینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔ پاکستان ٹیم نے اپنے گروپ میں لیگ کے چار میچ کھیلنے ہیں جس میں سے اب تک تین برابر کھیل چکی ہے۔ پاکستان اپنا پہلا میچ ویلز کے خلاف 1-1 گول سے ، دوسرا میچ روایتی حریف بھارت کے 2-2 گول سے اور تیسرا میچ انگلینڈ کے خلاف بھی 2-2 گول سے برابر کھیلی جبکہ اپنا چوتھا اور آخری میچ ملائیشیا کے خلاف بدھ کھیلے گی، اب پاکستان کا سیمی فائنل میں پہنچنا بہت مشکل ہوچکا ہے ہاں اگر پاکستان ملائیشیا کے خلاف کامیابی حاصل کرے، ملائیشیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں بھارت کو شکست دیں تو پھر پاکستان کے سیمی فائنل پہنچنے کے امکانات ہو سکتے ہیں۔ گیمز کے ہاکی ایونٹ میں 13 اپریل کو سیمی فائنل اور 14 اپریل کو فائنل کھیلا جائے گا ۔