کامن ویلتھ گیمز ٹیبل ٹینس، پاکستانی کھلاڑی محمد رمیض کی مسلسل دو فتوحات

گولڈکوسٹ (سپورٹس لنک رپورٹ) کامن ویلتھ گیمز ٹیبل ٹینس ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑی محمد رمیض ابتدائی دونوں میچز میں سرخرو رہے، فاطمہ خان نے ایک میچ میں کامیابی حاصل کی اور ایک میں انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، فہد خواجہ اور حریم انور علی کو دونوں میچز میں ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ آسٹریلیا میں جاری گیمز میں منگل کو ٹیبل ٹینس ایونٹ مین مینز سنگلز میں پاکستانی کھلاڑی محمد رمیض نے ابتدائی دونوں میچز میں کامیاں حاصل کیں، انہوں نے پہلے میچ میں بارباڈوس کے کھلاڑی کو 4-0 سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں انہوں نے کینین کھلاڑی کو 4-0 کے مارجن سے ہی ہرا کر مسلسل دو فتوحات حاصل کیں، پاکستان کی فاطمہ خان کو پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ دوسرے میچ میں انہوں نے سینٹ کٹس اینڈ نیوس کی کھلاڑی کو 4-1 سے ہرا کر پہلی کامیابی حاصل کی، فہد خواجہ کو مینز سنگلز اور حریم انور علی کو ویمنز سنگلز ایونٹس کے ابتدائی دونوں میچز میں ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا۔

تعارف: newseditor