نشانے باز عثمان چاند کامن ویلتھ گیمز میں بہتر نتائج نہیں دے سکے

گولڈ کوسٹ (سپورٹس لنک رپورٹ)کامن ویلتھ گیمز میں شوٹنگ کے مینز سکیٹ کوالیفکیشن میں پاکستانی نشانے باز عثمان چاند بہترین نتائج نہیں دے سکے اور انہوں نے 117پوائنٹس کے باعث 11ویں پوزیشن پر اپنی مہم جوئی کا اختتام کیا۔ ویمنز دس میٹرز ایئر رائفل کوالیفکیشن میں پاکستان کی منہل سہیل نے 406 اعشاریہ دو پوائنٹس لے کر بارہویں پوزیشن پائی۔ مینز دس میٹرز ایئر پسٹل فائنل میں بھارت کے جیتو رائے کامیاب ہوگئے ۔ ویمنز ایونٹ میں سنگا پور کی مارٹینا لینزے ویلوسو نے میدان مار لیا۔

تعارف: newseditor