گولڈکوسٹ(سپورٹس لنک رپورٹ)نیوزی لینڈ کی متنازعہ خاتون ویٹ لفٹر لوریل ہبرڈ فائنل راؤنڈ میں اپنی کہنی تڑوا بیٹھیں۔ پلس 90 کلوگرام کیٹیگری کے فائنل راؤنڈ میں کیوی ایتھلیٹ 120کلوگرام کا وزن نہ سہارسکیں اور کہنی کا جوڑ نکل جانے کے باعث میگا ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ واضح رہے کہ 40 سالہ ایتھلیٹ نے اپنی جنس تبدیل کرانے کے بعد بطور خاتون ایتھلیٹ کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کی۔ اس سے قبل وہ اپنے ملک میں بطور مرد نیشنل مقابلوں میں حصہ لیتے ہوئے جونیئر چیمپئن بھی رہ چکی ہیں۔