کامن ویلتھ گیمز سکوائش، پاکستان کے فرحان زمان اور فائزہ ظفر کا مکسڈ ڈبلز میں فاتحانہ آغاز

گولڈکوسٹ(سپورٹس لنک رپورٹ) کامن ویلتھ گیمز سکوائش میں پاکستان کے فرحان زمان اور فائزہ ظفر نے مکسڈ ڈبلز ایونٹ میں پہلا میچ جیت کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا۔ آسٹریلیا میں جاری میگا گیمز میں منگل کو کھیلے گئے مکسڈ ڈبلز ایونٹ کے میچ میں فرحان زمان اور فائزہ ظفر پر مشتمل پاکستانی جوڑی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گیانا کی جوڑی کو 2-0 سے ہرا کر پہلی کامیابی حاصل کی، طیب اسلم اور مدینہ ظفر پر مشتمل ایک اور پاکستانی جوڑی کو مکسڈ ڈبلز پہلے میچ میں بھارتی جوڑی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، دوسری جانب ویمنز ڈبلز ایونٹ کے پہلے میچ میں مدینہ ظفر اور فائزہ ظفر پر مشتمل پاکستانی جوڑی کو بھارتی جوڑی کے ہاتھوں 2-1 سے شکست ہوئی۔

تعارف: newseditor