عثمان قادر نے آسٹریلیا میں اپنی عمدہ بولنگ کی دھاک بٹھا دی


کینبرا(سپورٹس لنک رپورٹ) گگلی ماسٹر عبدالقادر کے بیٹے عثمان قادر نے آسٹریلیا میں اپنی عمدہ بولنگ کی دھاک بٹھا دی۔کینبرا میں آسٹریلوی پرائم منسٹر الیون اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والے واحد ٹور میچ میں عثمان قادر نے 10اوورز میں صرف 28رنز دے کر تین کھلاڑیوں کا شکار کیا، لیگ سپنر نے پریٹوریس، این گیڈی کو آٹ کرنے کے ساتھ اپنے بہترین دوست عمران طاہر کو بی ایل بی ڈبلیو کیا۔ عثمان قادر کی عمدہ بولنگ کی وجہ سے جنوبی افریقہ کی ٹیم صرف 173 رنز پر ہمت ہار گئی ۔یاد رہے عثمان قادر پاکستان کرکٹ میں مواقع نہ ملنے پر2016 میں آسٹریلیا منتقل ہوگئے تھے، انہوں نے سڈنی میں گریڈ کرکٹ کھیلی اور ایڈیلیڈ میں کلب مقابلوں میں بھی حصہ لیتے رہے، لیگ سپنر نے سڈنی میں صرف 6 میچوں میں 36 وکٹیں حاصل کر کے موجودہ کوچ جسٹن لینگر اور سابق فاسٹ بولر جیف لاسن کی توجہ حاصل کرلی، فواد احمد کے بعد عثمان قادر یہ اعزاز حاصل کرنے والے دوسرے پاکستانی نژاد کھلاڑی ہیں۔

error: Content is protected !!