کامن ویلتھ گیمز:نیوزی لینڈ کاسکواش میں اولین گولڈ میڈل

گولڈ کوسٹ (سپورٹس لنک رپورٹ) جوئیلی کنگ نے انگلینڈ کی سارا جین پیری کو تین ،دو سے شکست دے کر نیوزی لینڈ کو پہلی مرتبہ سکواش میں طلائی تمغہ دلادیا۔انگلینڈ کی الیس کنسیلا نے جمناسٹکس کے ویمنز بیلنس بیم فائنل ایونٹ میں کامیابی کی بدولت کامن ویلتھ گیمز میں اپنی شرکت کو یادگار بنایا۔ نیل ولسن ہوریزونٹل بار ٹائٹل کی بدولت میگا ایونٹ میں تیسری مرتبہ طلائی تمغہ لے اڑے ۔ کک آئی لینڈ نے میگا ایونٹ کی تاریخ میں پہلا میڈل حاصل کرلیا جب لان باؤل مینز پیئرز ایونٹ میں ایڈن زیٹرسٹین اور ٹائیکی پانیانی نے برانز میڈل پر قبضہ جما لیا

تعارف: newseditor