اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ)ڈائریکٹر جنرل پاکستان اسپورٹس بورڈ عامر علی احمدنے کہا ہے کہ ملک کا نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں گے،کامن ویلتھ گیمز کے بعد پاکستانی دستے کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے، پاکستان سپورٹس بورڈ میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنائیں گے راولپنڈی اسلام آباد اسپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن(رسجا)کے وفد سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ ملک کا نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں گے،کامن ویلتھ گیمز کے بعد پاکستانی دستے کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے،پاکستان نے کھیلوں میں بڑے بڑے نام پیدا کئے،اسپورٹس بورڈ اور فیڈریشین کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے حکمت عملی بنا رہے ہیں۔ ڈی جی اسپورٹس بورڈنے کہا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنائیں گے،کھیلوں کی ترقی کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز سے بات کی جائے گی، جبکہ اسپورٹس جرنلسٹسں کو ہر ممکن وسائل فراہم کئے جائیں گے