پیٹرنز ٹرافی گریڈ ٹو کا پانچواں مرحلہ آج سے شروع ہوگا

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پی سی بی کے زیراہتمام پیٹرنز ٹرافی گریڈ ٹو کا پانچواں مرحلہ آج سے شروع ہوگا۔ گروپ اے میں ایس بی پی گراؤنڈ کراچی میں سٹیٹ بینک اور کے الیکٹرک مقابل ہوں گی۔ این بی پی گراؤنڈ کراچی میں عمر ایسوسی ایٹس اور نیوی کا مقابلہ ہوگا، یو بی ایل گراؤنڈ کراچی میں حیدری ٹریڈرز اور سی اے اے کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ گروپ بی میں جناح سٹیڈیم سیالکوٹ میں پی اے ایف اور کراچی پورٹ ٹرسٹ کی ٹیموں کا ٹکراؤ ہوگا، رانا نوید اکیڈمی شیخوپورہ میں احمد گلاس اور کینڈی لینڈ کی ٹیمیں مقابل ہوں گی۔ گروپ سی میں آرمی سٹیڈیم راولپنڈی میں آرمی کا مقابلہ او جی ڈی سی ایل سے ہوگا، ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں پی آئی اے پاک سعودی کاسامنا کرے گی، پنڈی سٹیڈیم میں سی ڈی اے اور زرعی بینک کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائے گا، گروپ ڈی میں ریلوے سٹیڈیم لاہور میں پاکستان ریلوے اور غنی گلاس کی ٹیموں کے درمیان میچ ہوگا، ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں برائٹو پینٹس اورصابر پولٹری کی ٹیمیں مقابلہ کریں گی۔ چوتھے مرحلے کے بعد آرمی، پورٹ قاسم، زرعی بینک اور ریلوے کی ٹیمیں اپنے اپنے گروپ میں سرفہرست ہیں۔ گروپ اے میں آرمی اور سٹیٹ بینک کی ٹیمیں پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں، گروپ بی میں پورٹ قاسم اور کراچی پورٹ ٹرسٹ ، گروپ سی میں زرعی ترقیاتی بینک نے پہلی اور سی ڈی اے نے دوسری جبکہ گروپ ڈی میں ریلوے اور برائٹو پینٹس کی ٹیمیں پہلی اور دوسری پوزیشن پر ہیں۔

error: Content is protected !!