اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)بحریہ ٹاؤن سپورٹس ونگ کے زیر اہتمام تیسرا بحریہ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ بحریہ وائیٹ (بوائز) اور بحریہ گرین (گرلز) کی فتح کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔ بحریہ وائیٹ نے فائنل میچ میں بحریہ بلیو کو شکست دی جبکہ بحریہ گرین (گرلز) نے بحریہ بلیو (گرلز) کو ہرا کر ٹرافی اپنے نام کی۔بحریہ گرین (بوائز ) اور بحریہ اورنج (گرلز) نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ٹورنامنٹ میں 100 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
بریگیڈئیر (ر) خلیل اللہ بٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر بحریہ ٹاؤن لاہور فائنل میچ کے مہمان خصوصی تھے ۔ بحریہ ٹاؤن کے ڈائریکٹر سپورٹس سید فخر علی شاہ نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا۔ اس موقع پر اطہر ایسوسی ایٹس کے جی ایم محمد عثمان ، بحریہ فٹ بال اکیڈمی کے مینیجر سلیم احمدخان ، پاکستان ٹگ آف وارفیڈریشن کے فنانس سیکرٹری شاہد رضا بھی موجود تھے۔ قومی ترانے کے بعد مہمان خصوصی کا کھلاڑیوں سے تعارف کروایا گیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کھلاڑیوں کے ساتھ گھل مل گئے اور انہوں نے کھلاڑیوں سے ان کی گیم کے متعلق گفتگو کی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مہمان خصوصی بریگیڈئیر (ر) خلیل اللہ بٹ نے بحریہ ٹاؤن میں سپورٹس کی سرگرمیوں پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کیا سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی کاوشوں کوسراہا۔ انہوں نے کہا کہ بحریہ ٹاؤن لاہور سپورٹس میں پاکستان کا نام روشن کرے گا۔
بوائز کے فائنل میچ میں وائیٹ نے بلیو کو 3-1 سے شکست دی۔ وائیٹ کے لئے ریان احمد، حسین اور عمار نے ایک ایک گول کیا جبکہ بلیو کی جانب سے حید رہمایوں نے ایک گول سکورکیا۔
میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی بریگیڈئیر (ر) خلیل اللہ بٹ نے کھلاڑیوں میں میڈلز اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔
بوائز ایونٹ
بحریہ وائیٹ گولڈ
بحریہ بلیو سلور
بحریہ گرین براؤنز
گرلز ایونٹ
بحریہ گرین گولڈ
بحریہ بلیو سلور
بحریہ اورنج براؤنز