محمد انعام کو پرائیڈ آف پرفارمنس دیاجائے ،مطالبہ زورپکڑنے لگا

گوجرانوالہ(سپورٹس لنک رپورٹ) کامن ویلتھ گیمزمیں گولڈ میڈ حاصل کر نے والے انعام پہلوان کوپرائیڈ آف پر فارمنس کا ایوارڈ ملنا چاہیے ،گوجرانوالہ میں انعام پہلوان کو پرائیڈ آف پر فارمنس کے ایوارڈ کا مطالبہ زور پکڑنے لگا۔حمایتیوں کاکہناہے کہ انعام پہلوان واحد پاکستانی ہیں جنہوں نے کامن ویلتھ گیمز میں دو مرتبہ گولڈ میڈل حاصل کیا۔ 2017میں ترکی میں ہونے والی ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ جیتی ۔ 2016میں ایشین بیچ ریسلنگ چیمپئن میں گولڈ میڈل حاصل کیا،2016میں ساؤتھ ایشین گیمز میں بھی گولڈ میڈل حاصل کر کے دنیا بھر میں پاکستان کا نام بلند کیا،2010 اور2018کے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتے ۔

تعارف: newseditor