آل راؤنڈر محمد حفیظ بولنگ ایکشن ٹیسٹ کیلئے انگلینڈ روانہ

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر محمد حفیظ بولنگ ایکشن کے ٹیسٹ کیلئے انگلینڈ روانہ ہوگئے۔لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بذریعہ نجی ایئرلائن محمد حفیظ انگلینڈ روانہ ہوگئے جہاں وہ  کل منگل اپنے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ دیں گے۔ یاد رہے کہ محمد حفیظ پر غیرقانونی ایکشن کی وجہ سے بولنگ پر پابندی ہے اور گزشتہ سال ان کے ایکشن پر اعتراضاٹھاتے ہوئے آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل امپائروں نے ان کا بولنگ ایکشن غیرقانونی قرار دیا تھاتاہم محمد حفیظ بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ پاس کرنے کے لیے پْرامید ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ ایکشن کلیئر کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ محمد حفیظ پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 50 ٹیسٹ میچز میں 52، 200 ایک روزہ میچز میں 136 اور 81 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 49 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

error: Content is protected !!