اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ) ایشین ٹینس فیڈریشن آئندہ ماہ تھائی لینڈ میں دو ایونٹس کا انعقاد کرے گی جس میں پاکستان کے کامران خلیل بطور کوچ فرائض سرانجام دیں گے۔ ایشین ٹینس فیڈریشن کی جانب سے جاری تفصیلا ت کے مطابق آئی ٹی ایف ڈویژن ٹو اور آئی ٹی ایف ایشین انڈر14چیمپیئن شپ7سے19مئی تک تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں کھیلی جائے گی۔ پہلا ایونٹ7سے12مئی جبکہ دوسرا ایونٹ14سے19مئی تک کھیلا جائے گا۔ دونوں ایونٹس میں پاکستان، ویتنام، بنگلہ دیش، لبنان،ایران،قازخستان اور منگولیا کے2،2 کھلاڑی شرکت کریں گے۔ایونٹس میں شرکت کے لئے تمام ممالک کے کھلاڑی5مئی کو تھائی لینڈ روانہ ہوں گے اور ٹورنامنٹس کے اختتام پر تمام ممالک کے کھلاڑی 20مئی کو اپنے اپنے ملک واپس آئیں گے۔ ایشین ٹینس فیڈریشن نے دونوں ایونٹس کے لئے پاکستان کے کامران خلیل کو کوچ نامزد کیا ہے اور وہ آئی ٹی ایف ڈویژن ٹو اور آئی ٹی ایف ایشین انڈر14چیمپیئن شپ میں بطور کوچ فرائض سر انجام دیں گے۔جس کے لئے کامران خلیل5مئی کو بنکاک روانہ ہوں گے۔